وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام اور جہلم،وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہائرایجوکیشن کے امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہونہار سکالر شپ کی تعداد 4ہزار سے بڑھا کر 25ہزار اور لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء کی ہدایت کی۔ سرکاری اور8منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی100فیصد فیس سکالر شپ سے ادا ہوں گی۔ اجلاس میں طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے مختلف کالجوں میں جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لئے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی خالصتاً میرٹ پر کرنے کیلئے فول پروف سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے حکومتی سطح پر سہولت دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں نجی یونیورسٹیو ں کے امور کاجائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے اورتعلیمی بورڈز کے امور میں ریفارمز کے لئے پنجاب بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے 90کالجز میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ فری کلاسز کے کامیاب پروگرام پرمسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کیلئے کالجز میں مفت ایم ڈی کیٹ او رای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایاجائے۔ ہائرایجوکیشن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات دی جائیں۔ ہائرایجوکیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کارسے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر رانا سکندر حیات اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام موجود تھے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

