ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب قمبرانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی دورہ کیا،اس موقع پر چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر عطاء اللہ بازئی، چیف انجینئر اسحاق مینگل،متعلقہ زونل آفیسران اور انجینئرنگ عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا،ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے گرانٹ اِن ایڈ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا اور مختلف مقامات پر ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے مشرقی بائی پاس براق اسکیم، نواں کلی، اور گولمنڈی چوک پر ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیمات کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو،ایڈمنسٹریٹرمجیب قمبرانی نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے؛انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی،مجیب قمبرانی نے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، ناقص میٹریل کے استعمال سے اجتناب کیا جائے اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کی باقاعدہ نگرانی کا نظام وضع کیا جائے تاکہ کسی بھی خرابی کی فوری نشاندہی اور درستگی ممکن ہونم،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات فراہم کرنا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو صاف ستھرا، خوبصورت اور سہولتوں سے آراستہ شہر میسر آسکے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
2 گھنٹے ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026





