کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی قصور ارشد بھٹی اور ڈی پی او قصورعیسی سکھیرا کے ہمراہ محرم مرکزی جلوس روٹس کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عبدالسلام عارف ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم روٹس پر سکیورٹی اور میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مرکزی امام بارگاہ اور مرکزی مدرسہ عربیہ قصور کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے علمائے اکرام اور آئمہ عظام سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ کمشنر لاہور نے اضلاع کے مرکزی جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین جلوس سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور نکاسی آب انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کے مطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم جلوس اور مجالس منتظمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یک جہتی، برداشت، رواداری اور محبت کے بل بوتے پر امن و ہم آہنگی کو قائم رکھیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی اور ڈی پی او تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل طور پر خود رابطہ میں ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام کیٹیگریز کی مجالس و جلوس روٹس کو ری وزٹ کرکے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔






