کمشنر لاہور زید بن مقصود کا محرم انتظامات کے حوالے سے لاہور کے مرکزی محرم جلوس روٹس کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود کو مرکزی جلوس نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ انتظامات پر آن سپاٹ بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر مرکزی جلوس کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز بھی موجود تھے ۔ کمشنر لاہور کے لاہور کے مرکزی جلوسوں کے روٹ کے دورے کے موقع پر تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے نثار حویلی کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے انتظامی افسران کے ہمراہ پانڈوسٹریٹ جلوس روٹ اور شادمان قصر بتول کا بھی دورہ کیا۔ جلوس منتظمین نے میونسپل اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محرم انتظامات کو ہدایات اور ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button