وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہو گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم رمضان سہولت اسٹالز اور نگہبان کارڈ سینٹرز کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے انہیں رمضان بازاروں کی ورکنگ اور نگہبان کارڈز کی تقسیم کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ، بالخصوص آٹے اور چینی کی دستیابی اور معیار کو خود چیک کیا اور واضح کیا کہ شہریوں کو آٹے کا 10 کلو کا بیگ 850 روپے جبکہ چینی 140 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام رمضان سہولت بازاروں میں اشیاء کی فروخت سرکاری نرخ نامے سے 10 فیصد کم قیمت پر یقینی بنائی جائے اور مارکیٹ کمیٹیوں کو پابند کیا کہ وہ ان بازاروں کو ہول سیل ریٹ پر سپلائی فراہم کریں۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو سختی سے حکم دیا کہ رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات ہوں، مناسب پارکنگ فراہم کی جائے اور خواتین و بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں تاکہ انہیں خریداری میں دشواری نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران لاہور میں 20 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز شفاف طریقے سے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اس عمل کی مانیٹرنگ خود کی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ہر ممکنہ ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا گرینڈ آپریشن، پرانا راوی پل سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا۔
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بی بی پاک دامن تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،سامان ضبط
4 دن ago
رنگ روڈ بھماں گاؤں سروس روڈ خستہ حالی کا شکار، شہری شدید پریشان، فوری مرمت کا مطالبہ
Related Articles
چیف آفیسر کلیم یوسف،ایم او آر بلدیہ عظمٰی لاہور جواد الحسن گوندل کا داتا دربار،رائے ونڈ فلڈ ریلیف کیمپ اور ہڈیارہ ڈرین کا دورہ
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،5 مسمار
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا شالیمار زون میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کو بھاری جرمانے اورمقدمات بھی درج ہونگے،ایم او ریگولیشنز جواد الحسن گوندل
1 ہفتہ ago



