میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کی صدارت میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا ماہانہ عام رواجی اجلاس آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اراکین نے شہر میں ترقی، صفائی اور عوامی سہولیات میں اضافے کے لیے متعدد اہم تجاویز اور منصوبے پیش کیے۔ جن میں شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر سولر لائٹس کی تنصیب، سیکیورٹی کے لیے جدید کیمرے لگانا، مستحق خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کرنا،اقلیتی عبادتگاہوں کو سہولیات فراہم کرنے، ٹرانسجینڈر برادری کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز کرنا، اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد، او پی ایف روڈ پر گرین بیلٹ کو فعال بنانا، شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی، ایمپائر روڈ پر اسپیڈ بریکر تعمیر کرنا،شاھ بہارو قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ، پلازہ اور سینٹرز میں مناسب پارکنگ ایریاز قائم کرنا، اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کے باہمی منصوبہ بندی کرنا شامل ہیں۔اراکین نے یہ بھی تجویز دی کہ سیپکو کو پابند کیا جائے کہ وہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے تاکہ رات کے وقت شہر میں اندھیرا نہ ہو روڈس پر لائٹس باقاعدگی سے چل سکیں۔میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے اراکین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہری سہولیات کی بہتری، جدید نظام اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کی ترقی اور صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔میئر لاڑکانہ کی جانب سے ہدایات کی گئی کہ پیش کردہ منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر احکامات جاری کیے جائیں اور آئندہ اجلاس میں ان پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔
Read Next
2 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
5 دن ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
1 ہفتہ ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
Related Articles
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
2 ہفتے ago



