تحصیل خار باجوڑ (بلدیات ٹائمز ) تحصیل خار باجوڑ کا امن ترقی خوشحالی، عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل خدمات فراہمی، نوجوانوں کو روزگار، صحت مند سرگرمیاں فراہمی، خواتین کو گھر کی دہلیز پر ہنر کے بہترین مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی حکومت کیطرف سے گزشتہ چار سالوں سے ایک روپیہ ترقیاتی فنڈ بھی نہیں ملا مگر پھر بھی عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشیش جاری رکھے ہوا ہو۔ سرکاری و ڈونر ادارے تحصیل خار کی ترقی کے لیے آگے آئے تحصیل خار کے منتخب بلدیاتی نمایبدے انکو خوش آمدید کہینگے ان خیالات کا اظہار چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ خار باجوڑ سید بادشاہ نے ممبران ایسوسی ایشن میاں محفوظ الرحمن، فرہاد خان، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل کے دورہ باجوڑ کے موقع پر ملاقات میں کیا۔سید بادشاہ نے ممبران ایسوسی ایشن کو باجوڑ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے گزشتہ چار سال کی کارکردگی و مسائل سے ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے چئیرمین سید بادشاہ تحصیل لوکل گورنمنٹ خار باجوڑ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈ و اختیارات عدم فراہمی کے باوجود بھی تحصیل خار کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی دفعہ بلدیاتی انتخابات ہوئے مگر صوبائی حکومت کی ناروا بدترین ظلم کیوجہ سے ضم اضلاع کے عوام و بلدیاتی نمائندوں کو وہ وسائل فراہم نہیں کیے جا سکے جس کی باجوڑ کے عوام کو توقعات تھی۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تحصیل باجوڑ کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے اور مقامی حکومتوں کے مدت توسعی میں اضافہ کیا جائے تاکہ مقامی حکومتوں کے نمایبدے عوامی محرومیوں کا ازالہ کر سکے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
3 دن ago
خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کی گھر گھر گنتی اور جامع سروے کیا جائے گا،متعلقہ محکموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
بھامالاہری پور،سیٹھی ہاؤس پشاور،بریکوٹ سوات اور گور گھٹری پشاور یونیسکو کی عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل
3 دن ago
خیبر پختونخوا کے آئینی و مالیاتی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وفاق کی یکطرفہ کٹوتی ناقابلِ قبول ہے,وزیراعلٰی محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
*خیبرپختونخوا، یومِ آزادی پر گلوبل ورچوئل سکول سے ڈیجیٹل تعلیم کے نئے دور کا آغاز*
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سپین خاک،نوشہرہ میں پودا لگا کر میگا شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا
4 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس،محکمہ لوکل گورنمنٹ کو صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا
5 دن ago
*محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا میں شفافیت اور جواب دہی کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس*
5 دن ago



