وزیر اعلئ پنجاب کے احکامات و ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹھان کالونی کے راستے بحال ہوچکے ہیں، بند کے دوسری طرف ڈایواٹرنگ جاری ہے۔ اس پر کمشنرلاہور نے کہا ہے کہ دو تا تین دن میں کام مکمل کریں۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ پٹھان کالونی کلئر ہے، صرف ایک حصہ کے باہر جمع پانی کو نکالا جارہاہے، 6 بڑے ڈی واٹرنگ سیٹس 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی اور اریگیشن کی ٹیمیں پوائنٹ پر موجود ہیں، بحالی کاموں کو مکمل کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پٹھان کالونی کے اندر بھی میڈیکل کیمپ قائم ہے، اندر کی گلیوں کو مکمل بحال کردیا گیا ہے، پٹھان کالونی میں میڈیکل، لائیوسٹاک، صاف پانی، خوراک، سکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپ کے ساتھ کنٹینرز ہسپتالوں سے بھی طبی سہولیات جاری ہیں، ایریا کے تمام افراد کو طبی سہولیات جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اے سی، سی او ایم سی ز و دیگر افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں، متاثرہ افراد کو پکا پکایا کھانا اور ڈرائی فوڈ مہیا کیا جارہا ہے، متاثرہ جانوروں کیلیے لائیو سٹاک میڈیکل کیمپس فعال اور ونڈہ مہیا کیا جارہا ہے، لوگوں کے تحفظ کیلئے پولیس باقاعدہ روسٹرم کے تحت گشت کررہی ہے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
19 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 دن ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
3 دن ago






