کمشنر لاہور نعمان یوسف نے بارش کے بعد نکاسی آب آپریشن و ایریا کلیرنس کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے لکشمی چوک ،ہائیکورٹ چوک، جی پی او اور قرطبہ چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی واسا نے مختلف ایریاز میں جاری نکاسی آب آپریشنز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ہر پوائنٹ پر ٹیمیں موجود ہیں۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ بارش رکنے کے بعد کم سے کم وقت میں ایریا کو کلیر کیا جارہا ہے، بارش کے دوران متواتر آپریشن جاری رہنے سے بھی پانڈنگ جلد کلیر ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی آبادیوں اور ایریاز پر مکمل فوکس ہے، مین روڈز، ذیلی روڈز اور و ایریاز کی کلیرنس کے ساتھ ہی نشیبی علاقوں کو کلیر کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا کے کیمپس اور ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت سے فعال ہیں، مزید بارش کیصورت میں ٹیمیں ایریاز میں بروقت ردعمل دینے کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مکمل ہونے کے بعد ایریاز کا صفائی آپریشن شروع ہوگا، نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی ناگزیر ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago



