بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا بیڈن روڈ،ہال روڈ،مزنگ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 جزوی مسمار،دو سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو جزوی مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا

۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں بیڈن روڈ، ہال روڈ اور مزنگ کے علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button