وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی

۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں 4 اضلاع میں جاری بوتل ڈرنکنگ واٹر کے پائلٹ پراجیکٹ پر روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاولپور، رحیم یار خان اور خوشاب کے ڈپٹی کمشنرز کو کلین ڈرنکنگ واٹر کے بارے میں عوامی فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی اور چاروں اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی روازنہ کی بنیاد پرضرورت کا تعین کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ٹینکرز کے ذریعے صاف پانی گھر گھر تک پہنچانے کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 864 واٹر فلٹریشنز پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی اورمزید 1913 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ پائلٹ پراجیکٹ میں 4اضلاع میں کلین ڈرنکنگ واٹر کے تحت 19 لیٹر کی 10 ہزار بوتلوں کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کے 1886 پراجیکٹس کوجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں کلین ڈرنکنگ واٹر کے 670 بوٹلنگ پلانٹ قائم کرنے کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ 335 بوٹلنگ پلانٹ پر5000،مزید 335 پلانٹس پر 10ہزار لیٹر کلین واٹر پروڈکشن ہوسکے گی۔اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی۔بوتلوں کی فراہمی کے لئے 4020 ڈسٹی بیوشن پوائنٹس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خوشاب میں عوام کو روزانہ پینے کے صاف پانی کی 860 بوتلیں مہیا کی جارہی ہیں۔ رحیم یار خان میں روزانہ پینے کے صاف پانی کی780 بوتلیں فراہم کی جارہی ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلمان کے دوردراز علاقوں تک 1500 بوتلیں فراہم کی جارہی ہیں۔ بہاولپور کے دوردراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی 2780 بوتلیں مہیا کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹرکوں کی تعداد کوبڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی پہنچانا میرا عزم ہے۔ پینے کا صاف پانی پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے۔ جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،وہاں ہر صورت بوتلوں میں بند پانی پہنچائیں گے۔ عوام بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو سر پر پانی لیجاتے دیکھ کر ناقابل بیان تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس کا مکمل طو رپر فنکشنل نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دے امر ہے۔ دوردراز علاقوں میں پانی کی خاطر تپتی دھوپ اور کٹھن راستوں کی صعوبتیں برداشت کرنے کا وقت ختم ہوا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مختصر مدت میں کلین ڈرنکنگ واٹر گھر گھر تک فراہمی ممکن بنا دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کلین ڈرنکنگ بوٹلڈ واٹر پراجیکٹ کے تحت روزانہ لاکھوں لیٹر پانی عزت و احترام کے ساتھ دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے۔کلین ڈرنکنگ واٹر محض سہولت نہیں بلکہ عوام کی صحت، سکون اور وقار کی پختہ ضمانت ہے۔

جواب دیں

Back to top button