شہریوں کی جائیدادوں کے تحفظ اور ریونیو معاملات کے شفاف تصفیے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پراپرٹی ٹربیونل کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جائیداد کے تنازعات اور زیر التوا کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پیز اور ریونیو عملے نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے جائیداد کے تنازعات اور زیر التوا کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 38 مختلف کیسز کی باریک بینی سے اسکروٹنی کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات دیں کہ اسکروٹنی کے عمل کے دوران مکمل شفافیت اور قانونی تقاضوں کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ ریونیو ریکارڈ کی درستگی اور جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور جائیداد سے متعلقہ پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے لاہور انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کا تحفظ اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کی حق تلفی روکنے کے لیے تمام قانونی تقاضے سختی سے پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جائیدادوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اہم قانونی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، اور جائیداد کے معاملات میں کسی بھی قسم کی حق تلفی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام فیصلے قانون کے دائرے میں رہ کر کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی شکایات کا مؤثر اور شفاف ازالہ ممکن ہو سکے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
1 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
4 دن ago






