کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے روشن لاہور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے پہلے مرحلے میں ٹھوکر تا دھرم پورہ کینال روڈ دونوں اطراف کی سڑکوں پر مکمل روڈ لائٹس کی تنصیب کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ سی او ایم سی ایل نے سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے حوالے سے ان سپاٹ بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے پہلے مرحلے میں 35کلومیڑ ایریا ٹھوکر تا دھرم پورہ کینال روڈ پر روڈ لائٹس کی سوفیصد تنصیب و بحالی شامل ہے، گزشتہ آندھی سے گرنے والے درختوں کے باعث 102 لائٹس لیسکو ورک کے بعد روشن ہونگی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ 35کلومیڑ ایریا ٹھوکر تا دھرم پورہ دونوں اطراف میں 13337روڈ لائٹس کی بحالی و تنصیب شامل ہے، اس ایریا میں کل1439 روڈ لائٹس لگی ہیں لیسکو کام کیوجہ سے 102 کو کل روشن کیا جائیگا۔ کمشنرلاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں روشن لاہور اور صاف ستھرا لاہور شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل فیلڈ میں متحرک رہے راونڈ دی کلاک ورکنگ سے سٹریٹ لائٹس بحالی کے پہلے مرحلے کو مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کینال روڈ مراحل میں روڈ لائٹس مکمل کریں کسی محکمے کی جورسڈکشن کوئی اشو نہیں، گزشتہ آندھی و طوفان شدید نوعیت کا تھا جس سے شہر میں درخت گرنے کیوجہ سے پولز کو نقصان پہنچا۔ کمشنرلاہور نے مزید کہا کہ صاف ستھرا روشن لاہور شہریوں کا حق ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
7 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago






