وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں سوست سرحدی تجارت سے متعلق قائم کمیٹی کی سفارشات پر سیکریٹری خزانہ نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ نے اس اہم مسئلے کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،جو کابینہ کے اگلے اجلاس میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔کمیٹی میں صوبائی وزیر انجینیئر محمد انور،صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان،صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان،معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ محمد علی قائد،یکریٹری خزانہ گلگت بلتستان،سیکریٹری قانون حکومت گلگت بلتستان،اور سیکریٹری سروسز شامل ہیں۔اجلاس میں کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ جامع سفارشات مرتب کرکے اگلے فورم، جو 28 اگست کو منعقد ہوگا، میں پیش کرے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کابینہ کی رائے لینا ضروری ہے اور آئندہ فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں وکلاء برادری کے لیے چھ (6) اضافی ملازمتوں کی تخلیق کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، جس پر سیکریٹری قانون نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس ضمن میں وفاق کو ملازمتوں کی تخلیق (Creation) کا کیس ارسال کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل رولز 1969 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری کا فیصلہ بھی کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہمیں ہر حال میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ گلگت بلتستان مزید کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ہے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
7 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


