وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت ضلع پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ و سابق اراکینِ اسمبلی سمیت پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور کے میگا پراجیکٹس اور مختلف مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور شہر کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر جلد ایک گرینڈ میٹنگ بلائی جائے گی، جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور کی ترقی کو اولین ترجیح بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور نہ صرف صوبے کا دارالحکومت ہے بلکہ ہمارا چہرہ بھی ہے۔ملاقات میں عمران کی خاطر زندہ ہے پشاور کے عنوان سے 7 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ 7 دسمبر کو پشاور میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا، جو جمہوری اداروں کی مضبوطی، عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Read Next
24 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


