پنجاب حکومت نے پی ایچ اے میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔پنجاب کابینہ نے پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کر لیا اب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔اتھارٹی پنجاب بھر میں پارکس، گرین بیلٹس اور اشتہارات کو ریگولیٹ کرے گی،بل کا متن کے مطابق اتھارٹی کو سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے قائم کیا جائے گا۔اتھارٹی کو منقولہ و غیر منقولہ جائیداد رکھنے اور فروخت کا اختیار حاصل ہوگا۔بغیر حکومتی اجازت کے اتھارٹی کوئی غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکے گی۔اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب یا ان کا نامزد کردہ نمائندہ ہوگا۔پلاننگ بورڈ، فنانس، ہاؤسنگ، ماحولیات و دیگر سیکریٹریز اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔چار ماہرین جس میں ایک خاتون لازمی اور ہر ایجنسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اتھارٹی کے رکن ہوں گے۔اتھارٹی کم از کم ہر تین ماہ بعد اجلاس لازم قرار دیا گیا ہے۔اتھارٹی کو پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری، اشتہارات کی منظوری، بجٹ اور کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا۔اتھارٹی ہر قسم کے بل بورڈز، سائن بورڈز، اور آؤٹ ڈور اشتہارات کو ریگولیٹ کرے گی۔ڈائریکٹر جنرل کا تقرر وزیراعلیٰ تین سال کے لیے کریں گے، توسیع بھی دی جا سکے گی۔ڈی جی اتھارٹی کا پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر اور مکمل اختیارات رکھنے والا افسر ہوگا۔بل کے تحت پنجاب کی 11 شہریوں میں ہارٹیکلچر مقامی اٹھارٹیز بنائی جائیں گی۔جن شہریوں میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اٹھارٹیز بنائی جائے گی ان میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، اور گجرات شامل ہیں۔ہر اتھارٹی کا چیئرمین وزیراعلیٰ نامزد کرے گا۔پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا نیا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ذیلی ادارہ میں ماہرین، افسران، اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر شامل ہوں گے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






