ایل ڈی اے کاغیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن،مین فیروز پور روڈ، آہلو روڈ اور الجنت روڈ پر واقع14 سکیموں کے خلاف کارروائی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور کے عملے نے مین فیروز پور روڈ، آہلو روڈ اور الجنت روڈ پر واقع14غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویڑن کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گرینڈ ایونیو، سن سٹی، نیو ابادی کاہنہ اور ریحان گارڈن سمیت دیگر میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے شہزاد گارڈن ولاز، باؤ منیر ٹاؤن، احمد سٹی اور الجنت ہومز کے خلاف کارروائی کی۔ نیو آبادی شہزادہ ویلیج، نئی آبادی آہلو جھگیاں، رضوان گارڈن، ملکاں و الی حویلی، وسیم کالونی، گرین ویلی کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے ان سکیموں کی سڑکیں،باؤنڈری والز، سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیا، دفاتر سیل کر دیئے۔ آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button