2273 گھروں کی تعمیر مکمل،29 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں.وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شفافیت کی اعلیٰ مثال بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ادائیگی اقساط کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے.گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود 15 لاکھ قرضوں کی مد میں 1 کروڑ روپے سے زائد اقساط جمع کروا دی گئیں.2273 افراد کے گھروں کی تعمیر مکمل،29 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں.وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی موجودہ صورتحال اور اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 33 ہزار 504 افراد کو اب تک قرضوں کی مد میں 37 ارب 87 کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں۔

بے گھر افراد کیلئے اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنیوالوں کو بھی گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ ہر خاندان کو رہنے کیلئے پُرسکون اپنا گھر اپنی چھت میسر ہو۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے سکریننگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔لاکھوں لوگوں کی درخواستوں کا موصول ہونا اس پروگرام کی شفافیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جواب دیں

Back to top button