ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق شہر لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایت پر گلبرگ کے علاقے میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فعال کر دیے گئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے تعمیر مکمل کیے گئے ان ریچارج ویلز میں لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ منصوبہ جدید شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف زیرزمین پانی کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ اربن فلڈنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا حل بھی ممکن ہو سکے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ہر ریچارج ویل کی یومیہ کپیسٹی 8000 گیلن ہے، جبکہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سمارٹ اور ماحولیاتی دوست حل متعارف کرایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں جدید ماحولیاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا وسیع نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ پی ایچ اے لاہور کی جانب سے مزید موزوں گرین بیلٹس کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور منصوبے کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق واسا پنجاب کے تحت جلد یہ منصوبہ لاہور سے بڑھا کر صوبہ بھر میں پھیلایا جائے گا، جس کے نتیجے میں ماحول دوست اور پائیدار شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
Read Next
3 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
5 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
2 ہفتے ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
2 ہفتے ago




