*لاہور میں لائٹس،گرین بیلٹس مرمت و بحالی کو ٹائم لائنز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے۔کمشنر لاہور مریم خان*

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد۔ کمشنر لاہور مریم خان نے رائے ونڈ روڈ لاہور کا دورہ کیا اور گرین بیلٹس، روڈ لائٹس امپروومنٹ، کربسٹون پینٹس، پانی چھڑکاو اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع اے سی رائیونڈ نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کے رائٹ آف وے سائیڈز پر گرین بیلٹس کو فروغ دیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں لائٹس، گرین بیلٹس مرمت و بحالی کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ورکنگ کیلئے متحرک رہیں، لاہور کے ہر ایریا پر یکساں فوکس ہے صاف شہر شہریوں کا حق ہے، ہر ایریا کی میونسپل سروسز مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں۔

کمشنر لاہور نے ہر تحصیل سے فہرستیں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلان کے مطابق ہر ایریا کی امپروومنٹ/بیوٹیفکیشن کو چیک کیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ راونڈ دی کلاک ورکنگ سے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں روشن لاہور/صاف ستھرا لاہور شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button