کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے صفائی صورتحال جائزہ کے حوالے سے ضلع قصور کا دورہ کیا اور جاری کردہ ہدایات کے مطابق جامع صفائی آپریشن اور پارکس کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مصطفے آباد تحصیل قصور، الہ آبار تحصیل چونیاں و پتوکی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ایریاز کا پیدل دورہ کیا اور گلیوں، چوکوں، نالیوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی قصور عمران علی سمیت ضلعی انتظامی و صفائی افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ضلع انتظامیہ و صفائی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی ہنجاب کی ترجیحات میں صفائی اولین ترجیح ہے، کمشنر لاہور نےتحصیل قصور و تحصیل چونیاں میں کچرے کو صاف کرکے شجرکاری کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کچرے سے بھرے خالی پلاٹ مالکان کو جوابدہ کیا جائے اور قانون کے مطابق جرمانے کیے جائیں، خالی پرائیویٹ پلاٹ کو ون ٹائم کلیئر کریں اور اسکے مالک کو ذمہ داری کااحساس دلائیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب احکامات کے تحت صفائی اعتبار سے رورل و اربن ایریاز یکساں ہیں، صاف ستھری گلیاں، محلے شہریوں کا حق ہے۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہ یہ بات یاد رکھی جائے کوئی کام کل سے نہیں آج اور ابھی سے شروع ہوگا، بلا سبب تاخیر پر جوابدہی ہوگی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اہل محلہ سے بھی بات چیت کی، شہریوں نے صفائی آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago


