کمشنر لاہورمریم خان کا روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی جائزہ کے لئے برکت مارکیٹ تا فیصل ٹاون و جناح ہسپتال کا دورہ

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی جائزہ کے لئے برکت مارکیٹ تا فیصل ٹاون و جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے دورے کے دوران روڈز پر ہر پوائنٹ کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں روشن لاہور/صاف ستھرا لاہور شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ راونڈ دی کلاک ورکنگ سے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، لاہور میں لائٹس مرمت و بحالی کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے، صاف ستھرا روشن لاہور شہریوں کا حق ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی مستقل فیچر ہے، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ورکنگ کیلئے متحرک رہیں، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہونگے اور مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی او ایم سی ایل و اے سی ماڈل ٹاون بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button