پیچھے سے لال بیگ نما اور آگے سے قینچی کی مانند نکلے اینٹینا والے اسٹیگ بیٹل نامی اس کیڑے کی قیمت 75 لاکھ روپے سے زائد ہے
کہا جاتا ہے کہ جو اس کیڑے کو اپنے پاس رکھتا ہے، وہ امیر بن جاتا ہے۔اسے کئی دواؤں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
نیچرل ہسٹری میوزیم کے مطابق اس کیڑے کا وزن 2 سے 6 گرام اور عمر 3 سے 7 سال تک ہو سکتی ہے۔ نر کیڑے کی لمبائی 75 ملی میٹر تک مادہ کیڑے کی 30 سے 50 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ یہ برساتی اور جنگلی علاقوں میں پایا جاتا ہے، جہاں موسم کچھ حد تک گرم ہو.