سیکرٹری انڈسٹریز و محکمہ خوراک احسان بھٹہ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی تفصیلی بریفنگ

سیکرٹری انڈسٹریز و محکمہ خوراک احسان بھٹہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے تمام ونگز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اس پر سیکرٹری فوڈ و انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کہا کہ فیلڈ آپریشنز، فوڈ لیب، میڈیکل، ٹریننگ اور ریسرچ میں اضافہ کرنا ہوگا اور ای پروکیومنٹ اور پیپر لیس پالیسی، لائسنس رجسٹریشن پر مکمل فوکس کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ بزنس فیسیلیٹیشن اور نیوٹریشن پروگرام کا صوبہ بھر میں فوری طور پر کیا جائے گا۔ خوراک کی تیاری سے مارکیٹ میں سپلائی تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنای جائے۔ بنیادی غذا دودھ، گوشت اور روز مرہ استعمال ہونے والے مصالحہ جات معیاری ہوں گے تو ہم صحت مند ہوں گے۔ پنجاب بھر میں چھوٹے فوڈ بزنس، بڑے یونٹس میں بننے والی خوراک کا روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد عوام دوست صحت بخش پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ پنجاب فوڈاتھارٹی عوام کی صحت کا محافظ ادارہ ہے،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے

جواب دیں

Back to top button