وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے میونسپل کمیٹی پسرور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر پسرور اور دیگر آفسران بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیر بلدیات کو جاری اسکیموں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سڑکیں، سیوریج اور صفائی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔پنجاب حکومت عوامی خدمت اور شہروں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا طویل جائزہ اجلاس
2 دن ago
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ اسٹیڈیم روڈ پر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ
2 دن ago
پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس کی تنصیب شروع ہوگئی، تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال کئے جائیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،عید پر صفائی پلان کا جائزہ،یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں مانیٹرنگ سسٹم پر نظرِثانی کا فیصلہ
4 دن ago






