*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ٹاؤن پلاننگ ونگ بارے اہم اجلاس/ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری ریفارمز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ بارے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری ریفارمز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے اپنے اپنے ایریاز کی بریفنگ دی۔شہریوں کی سہولت کے لیے رہائشی نقشوں کی منظوری کا عمل جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔بلڈنگ پلان کو آن لائن کرنے کے عمل کا ٹیسٹ رن کر لیا گیا ہے،جلد شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کو پیپر لیس بنانے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اقدامات پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کی روک تھام بارے مرحلہ وار اقدامات کیے جائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل استعمال اور لینڈ یوز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں غیر قانونی کمرشل استعمال کرنے والوں پر مزید سختی کرنے اور بھاری جرمانے لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ رواں مالی سال میں 21 ارب کا ریونیو اکٹھا کرے گا۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت دوگنے سے زائد ریونیو جنریشن کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ مالی اہداف کے حصول کے لیے روڈ میپ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی جبکہ پرفارم نہ کرنے والوں کی جواب طلبی ہو گی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button