ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک رکاوٹ کے 5 پوائنٹس(روڈز) کی نشاندہی پر سیف سٹی کیمروں سے اے آئی لرننگ کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ مستقل اے آئی ٹریفک لرننگ سے روانی میں رکاوٹ کی تمام وجوہات کا تدارک کیا جائیگا۔
کمشنر لاہور نے ٹریفک روانی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کوپہلے مرحلے میں تمام کنٹینرز سڑکوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے ٹیپا و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی اور زائد از ضرورت سائن بورڈ ہٹائے جائیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر میں غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹاون وائز تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک آگاہی کیلئے کیمپس جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیپا ٹریفک سگنلز پر لین مارکنگ کو چیک کرے۔ ضرورت کے مطابق لین مارکنگ کرے۔ کمشنر لاہور نے شہر کی تمام شاہراہوں پر سے زائد پولز اور بورڈز ہٹانے کا ٹاسک ٹیپا کے ذمے لگا دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عملی ٹریفک انجینئرنگ پلان کے تحت ہی شہر میں ٹریفک کو رواں رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جامع ترین ٹریفک انٹروینشنز کی واضح ہدایات کے مطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ روڈ و سگنل ڈیزائین تبدیلی کیساتھ ٹریفک ایجوکیشن و آگاہی کے لیے بھی پلان ناگزیر ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ کمرشل عمارات کے منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں پارکنگ ہی ہونی چاہئے۔ انفورسمنٹ کرائیں۔ روڈ ڈیزائین تبدیلی، پیچ ورک، سائن، بورڈز، ٹائر کلرز انسٹالیشنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے، چیف انجینئر ٹیپا اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔