وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ بلدیات کا نوجوانوں کے لیے احسن اقدام ، ایس ڈی ایف کے تعاون سے4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام

سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹس میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ،فورم آف فیڈریشن اور جرمن ترقیاتی ادارے کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل نے لوکل گورنمنٹس میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں یوتھ کے لیے انٹرنشپ پروگرام کا آغاز خوش آئند اقدام ہے لہذا سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اس پروگرام پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنائے۔اس موقع پر ایس ڈی ایف کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو انٹرن شپ پروگرام کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سرپرستی میں ایس ڈی ایف 4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہا ہے۔لاہور،شیخوپورہ، گوجرہ اور جہلم میں 120انٹرنز رکھے جائیں گے جبکہ 60انٹرنز کی بھرتی کا عمل پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا ۔انٹرنشپ مکمل ہونے پر تجرے کا سرٹیفیکیٹ اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی جبکہ لوکل گورنمنٹس متعلقہ چیف افسران بھرتی کیے جانے والے انٹرنز کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے ایس ڈی ایف ان انٹرنز کی حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے اور متعلقہ چیف آفیسر کی نگرانی میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لے گا۔سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل نے ڈونر اداروں کے تعاون سے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباءو طالبات کا لوکل گورنمنٹ سسٹم کو سمجھنا انتہائی ضروری امر ہے۔نوجوان طلبا ء و طالبات سماجی آگہی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اس عوام دوست منصوبے کی مکمل سرپرستی کرتے ہوئے ڈونر اداروں کے تعاون سے مزید لوکل گورنمنٹس تک بھی پھیلائے گا انہوں نے کہا کہ یوتھ انٹرن شپ پروگرام سے نا صرف نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تجربہ حاصل ہوگا بلکہ بے روزگار نوجوانوں کی مالی مدد بھی ہوسکے گی

 اجلاس میں جی آئی زی کی معاونت سے جاری خاتون سہولت مرکز پروگرام کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور خواتین کے لیے اس منصوبے کو مزید لوکل گورنمنٹس تک توسیع دینے بارے بھی غور کیا گیا انہوں نے کہاکہ خاتون سہولت مرکز سے بڑی تعداد میں خواتین کو مفید ہونا چاہیے کیونکہ بلدیاتی اداروں میں ان کے مسائل کے حل لیے یہ پروگرام خاصہ اہمیت کا حامل ہے ۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل نے کہا حکومت پنجاب خواتین کے مسائل کے حل اور ہر شعبے میں ان کی نمائندگی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور خاتون سہولت مرکز جیسے منصوبوں کا خیر مقدم کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button