*فیلڈ افسران صرف مسائل نشاندہی تک محدود نہ رہیں۔متعلقہ محکمے سے حل کروائیں۔کمشنر لاہور کی ہدایت*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل سطح پر ضلعی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہریوں کو مکمل خدمات فراہمی ہے، انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی سپلائی، دستیابی، فراہمی اور قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں، ہر تحصیل میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ایریاز کی مانیٹرنگ کا روزانہ تجزیہ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سی ز روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں، تحصیل ہسپتالوں اور سکولز کو چیک کریں، فیلڈ افسران صرف مسائل کی نشاندہی تک محدود نہ رہیں اسے متعلقہ محکمے سے حل کروائیں، فیلڈ کارکردگی کے شواہد کو جیو ٹیگ کریں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہئیے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور مریم خان کو ڈپٹی کمشنرز نے ضلعی کارکردگی اشاریوں پر علیحدہ علیحدہ مفصل بریفنگ دی۔ کمشنرلاہور نے مزید کہا کہ ڈی سی ز میونسپل سروسز اور صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل مانیٹر کریں، ڈاگ بائٹ، مین ہول کورز، غیر قانونی ڈی کینٹنگ پر کریک ڈاون کریں۔اجلاس ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر محمد اکبر، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور عمران علی سمیت اے سی ز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button