پنجاب میں 27 منافع خور اور ذخیرہ اندوز گرفتار 16 لاکھ 62 ہزار جرمانہ عائد 2 دکانیں سیل

ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور گزشتہ روز پنجاب کے تمام اضلاع میں 25 ہزار 300 سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اوور چارجنگ کے مرتکب 16سو58 منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی 3 مقدمات درج کر کے 27 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اور 16 لاکھ 62 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا – انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں حکومت کے نوٹیفائیڈ کردہ نرخوں پر روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 2100 سے زائد تندوروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی ہے اور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پر روٹی فروخت کرنے والے 218 تندور مالکان کے خلاف ایکشن لیا گیا 2 مقدمات درج کر کے چار کو گرفتار کر لیا گیا 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا- ترجمان نے بتایا کہ چینی کی مارکیٹ میں سپلائی کو مسلسل اور یقینی بنانے کے لیے بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور گزشتہ روز 1565 مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں چینی کی اوور چارجنگ کرنے والے 169 افراد کے خلاف کاروائی کی گئی 2کو گرفتار کر کے 1 لاکھ 28 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا اور 2 دکانوں کو سیل کر دیا گیا –

ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو مقرر کرتا ہے نرخوں پر اشیائے ضروری ہے کہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button