سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صبح سویرے فیلڈ میں متحرک

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پربہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی اور سڑکوں کی دھلائی کا عمل جاری ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او بابر صاحب دین خود بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات اور ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔صفائی ورکرز سے ملاقات کی اور مختلف علاقوں میں اہلِ علاقہ سے صفائی کے بارے میں بات چیت بھی کی۔ آپریشن ٹیموں کو کمرشل مارکیٹس کو صبح 8 بجے سے قبل کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے سرکلر روڈ، آزادی فلائی اوور، داتا دربار، بھاٹی چوک،کچہری چوک،نیب آفس، ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔جبکہ ایکسپو سنٹر، جی ون مارکیٹ، ڈاکٹر ہسپتال، جناح ہسپتال کے گرد صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں سڑکوں کی دھلائی اور پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ آپریشن ٹیم کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button