محکمہ بلدیات پنجاب بھاری رشوت وصول کر کے بیشتر سب انجینئرز کی گریڈ 16 میں ترقیاں،محکمانہ امتحانات کے حوالے سے اہم انکشافات

لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)محکمہ بلدیات پنجاب میں بھاری رشوت وصول کر کے سب انجینئرز کی گریڈ بی ایس 16 میں ترقیوں کا انکشاف ہوا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے دعووں کے برعکس پنجاب لوکل کونسلز سروس/ٹی ایم اے کیڈر کے لئے میرٹ کے برعکس دی جا رہی ہیں۔محکمانہ امتحانات میں پاس قرار دیئے گئے امیدواروں کے انٹرویو 30 اگست کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں کر کے مخصوص امیدواروں کو کلیئر کر کے پوسٹنگ دے دی جائے گی۔ان سب انجینئرز کا تعلق مختلف میونسپل کارپوریشنز،میٹروپولیٹن، میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلز سے ہے جن کا امتحانات 25 اور 26 جون کو ہوئے تھے دو ماہ بعد مک مکا کے بعد رزلٹ جاری کیا گیا ۔جس کے فوری بعد انٹرویوز رکھ لئے گئے تاکہ کام پکا کیا جا سکے ۔ محکمانہ پروموشن کے لئے سب انجینئرز کے امتحانات میں 108 سب انجینئرز امیدوار تھے جن میں سے 77 نے امتحانات میں حصہ لیا اور47 پاس کیا گیا ہے جس میں 20 فیصد کے قریب میرٹ اور باقی سے ذرائع کے مطابق پانچ لاکھ روپے کے حساب سے ڈیل کر کے پاس اور اسی میں انٹرویو میں کلیئر اور نئی مرضی کی پوسٹنگ کی جائے گی۔جن امیدواروں سے مک مکا کیا گیا ان کو پیپرز خود حل کروائے گئے جن کو محکمانہ انکوائری میں چیک کیا جائے تو مکمل ایک جیسے جوابات اور پیپرز ملیں گے۔خالی پیپرز لے کر بعد میں نقل کروائی گئی ہے۔لوکل گورنمنٹ بورڈ کے چیف انجینئر خالد حسینی کو رشوت لے کر اور میرٹ کے برعکس سب انجینئرز کی ترقیوں کے اس سکینڈل کا اہم کردار بتایا جاتا ہے جس میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ایک اعلٰی عہدیدار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔جن امیدواروں کو سب انجینئرز سے گریڈ 16 کے لئے پاس اور انٹرویو کے لئے طلب کیا گیا ہے ان میں محمد علی سرور ولدغلام سرور ،

محمد علی تنویر ولد تنویر خالق،

محمد عامر نویدولد عبدالحمید خان ،محمد حسن خان ولد حاجی امیر علی خان،محمد جمشیدولد محمد مشتاق،محمد کامران شریف

ولد محمد شریف کیفی،محمد کامران ولد نظام الدین، محمد مجاہد اقبال ولد عبدالخالق،محمد نعیم قمر

ولد محمد صدیق،محمد رضوان یعقوب ولد محمد یعقوب،محمد شہزاد اخترولد محمد الطاف اختر،محمد ذیشان رمضان ولد محمد رمضان،منیر حسین ولد بشیر حسین ،منیر احمد ولد عبدالکریم مستنصر محمود اختر، چوہدری محمد اختر،رومان سحرولد محمد اقبال،ساجد عباس ولد محمد الیاس،شہباز احمدولد ممتاز احمد،شہباز علی ولد محمد ریاض،

شجر حسین سیدولدسید ممتاز حسین ،سہیل ارشد ولد محمد

ارشد،سید ایاز حسین ولد فدا حسین ،زاہد اسلم ولد محمد اسلم

عبدالباسط ولداحسان الحق ، عبدالرحمن حافظ فضل الٰہی،

عبدالطیب ولد ذوالفقار علی،

عدیل اتفاق ولداتفاق حسین،

آفتاب علی ولد رانا رستم علی،

الطاف احمد طورولد محمد صادق طور،امر ہمایوں ہمایوں اقبال،

انصار اقبال ولدفضل دین

عصمت اللہ ولد محمد یاسین خان،

عتیق الرحمن ولد نور جمال،ایاز احمدولد محمد الیاس،بشیر احمد

ولد محمد یوسف،چوہدری قاسم شہزادولد چوہدری محمد شریف ،احسان الحق ولد عبدالمجید،

فرحت عباس ولدمحمد ظفر،فرید الدین قریشی ولد نفیس الدین قریشی،حبیب اللہ ولد محمد صدیق

،حامد حفیظ ولدحفیظ الرحمن ،

جہانگیر حسین ولد عبدالرشید،

خرم اسحاق ولد محمد اسحاق، ملک جواد شبیرولد ملک شبیر احمد، منصور مصطفیٰ افضل ولد محمد افضل خان، محمد عامر اسحاق

ولد محمد اسحاق ،محمد احسن

ولد محمد ظفر اللہ شامل ہیں۔جمعہ مبارک کا انٹرویو میں مبارکباد دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button