*گلگت بلتستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے اسکردو میں ڈی ٹی ایس ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کر دیا*

ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز (DTS) گلگت بلتستان نے اسکردو میں جدید ڈیجیٹل ٹورازم پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا، جو خطے میں سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سیکریٹری ٹورازم گلگت بلتستان ضمیر عباس نے اپنے ابتدائی کلمات میں خطے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاحت کے شعبے میں شفافیت، ریگولیشن اور سہولت تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان، راجہ ناصر، نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پورٹل کا افتتاح کیا۔

انہوں نے اس اقدام کو مؤثر گورننس اور بہتر سروس ڈیلیوری کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ پورٹل سیاحوں اور سروس پرووائیڈرز دونوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ماحول فراہم کرے گا۔اس موقع پر گیسٹ آف آنر ،صدر الپائن کلب آف پاکستان میجر جنرل عرفان ارشد نے خطاب کرتے ہوئے جدید سیاحت کے انتظام میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ضرورت پر زور دیا اور ٹور گائیڈز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے تربیتی و صلاحیت سازی پروگراموں کی تجویز پیش کی۔ تقریب میں کنٹرولر DTS گلگت بلتستان نے پورٹل کی براہ راست ڈیمانسٹریشن پیش کی اور اس کی خصوصیات و فوائد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ایک سوال و جواب سیشن میں اسٹیک ہولڈرز کو نظام کی افادیت اور ریگولیٹری میکنزم کی بہتری سے آگاہ کیا گیا۔اپنے اختتامی کلمات میں مہمان خصوصی نے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا اور ٹور آپریٹرز، ہوٹلز اور گائیڈز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پورٹل کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔ ڈی ٹی ایس ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز حکومت گلگت بلتستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سیاحت کے انتظام کو جدید خطوط پر استوار کرے، خدمات کے معیار کو یقینی بنائے اور گلگت بلتستان کو عالمی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرے۔

جواب دیں

Back to top button