ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ کاسید وارث شاہ رح کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا پیشگی جائزہ لینے کیلئے جنڈیالہ شیر خان کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے سید وارث شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا پیشگی جائزہ لینے کیلئے شیخوپوره کے نواحی گاؤں جنڈیالہ شیر خان کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ متعلقہ افسران نے سید وارث شاہ کے 227 ویں سالانہ عرس کے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کے ایام میں صفائی ستھرائی ، سیکورٹی ، لائٹنگ ودیگر بہترین انتظامات کو بروقت حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کیں ۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ وارث شاہ کمیٹی/ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو شیخوپورہ کے نواہی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں مزار کو غسل دیکر کیا جاۓ گا ، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی ، پیر سید وارث شاہ کے 227 ویں سالانہ عرس کے لۓ خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی ، پارکنگ ، میڈیکل کیمپس اور دیگر انتظامات کو جلد ہتمی شکل دے دی جاۓ ، سالانہ عرس کی تقریبات میں کبڈی ، پنجابی مشاعرہ ، ہیر گائیکی ،والی بال اور صوفی نائٹ کا انعقاد کیا جاۓ گا ، پیر سید وارث شاہ کے مزار پر علاقائی ثقافت پر مشتمل اسٹال بھی لگاۓ جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ سید وارث شاہ کی پوری شاعری میں پنجاب کی تہذیب و ثقافت کا عکس ایک شفاف آئینہ کی طرح نظر آتا ہے اور اسی کے ساتھ ہی اسلامی روایات کا پرچار بھی خوب احسن طریقے سے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button