بند روڈ منصوبہ کی تکمیل سے قبل ہی بجلی کا پول گر گیا،ایل ڈبلیو ایم سی کے دو ملازم زخمی، ڈی جی ایل ڈی اے نے واقعہ کا،نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
ایل ڈبلیو ایم سی ٹھوکر ورکشاپ کے دو ملازمین ڈیوٹی پر آتے ہوئے بند روڈ کے قریب شدید طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا پول گرنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔مقامی شہریوں کی جانب سے اپنی مدد اپ کے تحت دونوں زخمی ملازمین کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ایک کی حالت شدید زخموں کی وجہ سے تشویش ناک ہے دوسرے کی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ پر تیز آندھی کے باعث روڈ لائٹ پول گرنے کے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بند روڈ کوریڈور پر تیز آندھی کے باعث لائٹ پول گرا۔کنسلٹنٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوریڈور پر لگے لائٹس پولز کے نٹ بولٹ چوری کیے گئے تھے۔حادثے میں دو شہری معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مکمل کوریڈور کے پولز کا سروے کرنے اور فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ پولز کے نٹ بولٹ چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔