پولیس سروس گریڈ 20 کے 3 ڈی آئی جی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 
تقرری کے منتظر حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ محمد علی نیکوکارا تبدیل کر دیا گیا ہے۔محمد علی نیکوکارا ڈی آئی جی آپریشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ساوتھ پنجاب محمد شعیب خرم کو ڈی آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔






