سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی، بلدیات، صحت، لائیو اسٹاک اور پبلک ہیلتھ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 کے اعلیٰ افسران کی شرکت تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پنجاب میں بارشوں کے باعث سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سیلابی صورتحال کی 24/7 مانیٹرنگ اور تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کیں۔چیف سیکریٹری آفس، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ لازمی خدمات فراہم کرنے والے تمام محکموں بشمول آبپاشی، بلدیات، صحت، پولیس، پبلک ہیلتھ، بحالی، لائیو اسٹاک اور دیگر فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی سیلابی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرچکے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے محکمہ صحت کو ملیریا اور آبی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ادویات اور ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں سانپ کے کاٹے کا اینٹی وینم اور ریبیز ویکسین دستیاب رکھی جائیں- چیف سیکریٹری سندھ محکمہ لائیو اسٹاک کو فوری طور پر مال مویشیوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کیں

۔ڈپٹی کمشنرز کو پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایت چیف سیکریٹری نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دریا کے کنارے والے علاقوں کا زمینی دورہ کرنے کی ہدایت دی سیلاب متاثرین کے لیے انخلاء کی حکمت عملی، ریلیف کیمپ اور ایمرجنسی سپورٹ سسٹمز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو کشتیاں، خیمے، ادویات اور ریسکیو آلات کی تفصیلات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ میں 188 ریسکیو کشتیاں موجود، چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو مزید کشتیاں وینڈرز سے ہنگامی بنیادوں پر حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو میڈیا بریفنگ کے ذریعے عوام کو مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ آصف حیدر شاہ بروقت اور فعال اقدامات ہی انسانی جانوں اور مال مویشیوں کے نقصانات کو کم کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button