میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے شہر کے ٹریفک کے مسائل کوحل کرنے اور تاریخی ورثے کو بحال کرنے کے لیے ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ سہولت کا افتتاح کردیا۔

600 پارکنگ اسپیس کی سہولت کے ساتھ اور ٹریفک کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ایمپریس مارکیٹ میں نئے تیار کردہ پارکنگ زون کا افتتاح کیا۔ میئر نے کہا کے ایمپریس مارکیٹ میں گوشت اور سبزیوں کے سیکشن کو بھی نئے سے بحال کیا جارہا ہے اور جلد ی کھول دیا جائیگا۔ کے ڈی ہال اور فریئر ہال کے دوبارہ کھلنے کے بعد ڈینسو ہال 30 اپریل کو کھول دیا جائے گا۔میئر نے ایک اور خوشخبری سنادی۔






