سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظفر السلام’ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان ‘ ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور قدیرنصیر کے ہمراہ شالیمار گارڈن ‘ لیڈیر پارک او ر دستکاری سینٹر کا دورہ کیا ‘سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظفر الاسلام نے کہاہے کہ

شالیمار گارن لیڈیز فیلی پارک میں عوام کو تمام ترسہولیات فراہم کرینگے ‘ لیڈیز پار ک میں خواتین کو ہرقسم کی سہولیا ت فراہم کی جائے تاکہ خواتین بلاجھجک زیادہ تعدادمیں پارکوں کو رخ کرے ‘ بروز بدھ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظفر السلام اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان ‘ ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور قدیرنصیر ‘ ایکسین ایثار احمد’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خدائے نظر ‘ انجینئر ریاض خان اور دیگر افسران نے شالیمار گارڈن او رلیڈیز پارک کا دورہ کرتے ہوئے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ‘س دوران انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات اور واش رومز چیک کئے اس کے حوالے سے وہاں پر موجود عملہ کی تعداد کے بارے میں معلومات دریافت کیں اور سٹا ف کو صبح وشام کی شفٹ کیلئے ضروری ہدایات جاری کئے ‘ بعد ا زاں سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری ایل سی بی نے دستکاری سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر تیار شدہ مبلوسات کا معائنہ کیا اور انکو ممکن سہولیات فر اہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کئے ۔






