پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے لئے چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو Signہو گئے-چین کی گلوبل میٹ کمپنی،پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی -بوائلر یونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لئے تیار کیا جائے گا- میٹ کمپنیاں ایکسپورٹ کے لئے تیار3لا کھ مویشیوں کاگوشت امپورٹ کریں گی-3لا کھ بھینس اور گائے،3لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ (Fattening) کا ہدف مقرر کیاگیاہے-ایک لاکھ بکروں اور بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کے لئے پرورش کی جائے گی -پنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا-گاؤں، گاؤں جا کر مویشیوں کے علاج کیلئے ہر تحصیل میں 4موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کردیا-وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک ا جلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی-صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا-بریفنگ کے دورا ن بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار لا ئیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن کی جائے گی-حکومت پنجاب لائیوسٹاک مشینری کے لئے 60فیصد تک سبسڈی دے گی-ملک چلر، میکسنگ مشین، ملک کین کولر،ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین او ردیگر مشینری مہیا کی جائے گی-جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255مویشی مفت دئیے گئے -ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 2ملین جانوروں کو ٹیگ کیاجائے گا-2ملین فارمز کو مویشیوں کی نسل بڑھانے کے لئے 2ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گے- پنجاب میں 2022کے بعد مویشیوں میں گل گھوٹو اور لمپی سکن رپورٹ نہیں ہوا-بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب کے بعد بھی لمپی سکن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا-لمپی سکن کی امپورٹڈویکسین 300روپے جبکہ مقامی طورپر تیار کردہ موثر ویکسین صرف30روپے میں دستیاب ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظراندازکیاجانا انتہائی افسوسناک امر ہے- لائیوسٹاک فارمزکی معاشی خودانحصاری کا ذریعہ ہے-
Read Next
19 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago


