بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر رائل پارک کے چھ پلازہ مالکان کے خلاف استغاثے جمع کروا دیئے

بلدیہ عظمٰی لاہور نے نقشہ اورپارکنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر رائل پارک میں چھ بلڈنگ مالکان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے استغاثے جمع کروا دیئے۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر ایم سی ایل اور داتا گنج بخش زون کے شعبہ پلاننگ نے کارروائی کی ۔میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی رائل پارک کے ایچ بی سنٹر،السید سنٹر،عیسی موسی سنٹر،حبیب ٹاور،انس پلازہ اور جہانگیر پلازہ کے مالکان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے استغاثے جمع کروائے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button