حکومت پنجاب نے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمر عباس میلہ ڈائریکٹر جنرل، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری، اینہانسڈ ڈیلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفیشینسی ونگ، S&GAD، حکومت پنجاب، کو ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
محمد سیف انور جپہ اسپیشل سیکرٹری، وزیراعلیٰ آفس، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)، پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔





