*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کی کارکردگی بارے اجلاس*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا، کمشنر لاہور ڈویژن محمد آصف نے افسران کی کارکردگی بارے آگاہ کیا، چیئرمین پی آر اے نے تمام میرج ہالز، مارکیز اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیں زیر التواء کیسز کی ریکوری بارے تمام ایڈیشنل کمشنرز کو رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیل حجم میں جعلسازی اور وصول شدہ ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کی فہرستیں جلد مرتب کی جائیں۔ پنجاب بھر میں فوڈ بزنس کرنیوالے الیکٹرانک پلیٹ فارمز کا ڈیٹا بھی ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ تمام سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس کے نفاذ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کروڑوں روپے سالانہ آمدن کے باوجود کاروبار کی رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے صارفین سے گزارش ہے کہ ای آئی ایم ایس سے جاری کردہ رسید ضرور حاصل کریں۔ رسید کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کیلئے پی آر اے سہولت ایپلی کیشن کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button