کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے ایم ایم عالم روڈ کا دورہ کیا اور ایکسٹرا الیکٹرک پولز و ہیگنگ وائرز خاتمہ کے لئے جاری آپریشن و عملی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ایم ٹیکنیکل رائے اصغر، چیف انجینیر لیسکو فیصل ذکریا، صدر ایم ایم عالم روڈ میاں سلیم نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے بعد فیلڈ آپریشنز شروع کر دیئے گئے ہیں، ایم ایم عالم روڈ سے ٹرانسفارمرز منتقلی شروع ہے، لیسکو کی ریجنل ٹیمیں فیلڈ میں متحرک پیں، بھاری مشینری سے کام شروع ہے کھمبوں سے ماونٹڈ پیڈز پر شفٹنگ جاری ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ سڑکوں پر ایکسٹرا کھمبوں کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر من وعن عملدرآمد ہوگا، شہر میں ہیگنگ وائرز خاتمہ کیلئے آپریشن بھی مراحل میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ کے 20 سے زائد ٹرانسفارمرز شفٹ اور 50 سے زائد کھمبوں کو روڈ سے ختم کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیسکو مراحل پر مشتمل، مکمل اپنے پلان پر عملدرآمد کرے، ضلعی انتظامیہ لاہور لیسکو کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں اضافی کھمبوں اور بے ہنگم تاروں کے خاتمے سے بجلی کی ترسیل، ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی میں سہولت اور بیوٹیفکیشن میں اضافہ ہوگا، شہر میں جھولتی بے ہنگم کیبلز اور وائرز سیفٹی اور خوبصورتی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
Read Next
4 دن ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
4 دن ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
5 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
6 دن ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
6 دن ago






