اجلاس میں سینئر ترین وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور, وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید، وزیر تعمیرات عامہ اظہر صادق سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد ایوب اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کی کمیٹی جسمیں حکومت اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کے درمیان لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اتفاق رائے ہوا تھا پر ہو نیوالی پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منتخب بلدیاتی نمائندگان اور حکومتی کمیٹی کے مابین لوکل ایکٹ کے جس مسودہ اور نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے انکو دو ہفتوں کے اندر یکسو کرتے ہوئے کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔ وزراء حکومت نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مضبوطی سے ریاست میں سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو گا اور حکومت بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
Read Next
1 دن ago
آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو کرانے کا اعلان
2 ہفتے ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
3 ہفتے ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
3 ہفتے ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
3 ہفتے ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
اگست 11, 2026
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
اگست 5, 2026



