لینڈ مافیاز کیخلاف ایکشن کا فیصلہ، جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی فہرستیں تیار

لاہور(نسیم قریشی سے) اپنے گھر کا خواب دکھا کر شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے لینڈ مافیاز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ،نقد اورقسطوں پرپلاٹوں کی بوگس فائلیں فروخت کرنے والی جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، لینڈ مافیازکو لگام ڈالنے کیلئے ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کیلئے تجاویز پر غور شروع،زائد پلاٹ کی فروخت میں ملوث سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا پلان تیا رکرلیا گیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ طاہر فاروق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو منظور کرنے سے قبل سی ایم پی کے قوانین میں ترمیم کروا رہے ہیں،جس سے ڈویلپر کے لیے پلاٹوں کی بوگس فائلیں اور زائد پلاٹ فروخت کرنے مشکل ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button