پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاؤنس اور پنشن میں اضافہ کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس اور پنشن میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن میں 15 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 کے مطابق گریڈ ایک تا 16 تک 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 تا 22 تک رننگ بنیادی تنخواہ پر 20 فیصد کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہی ایڈہاک الاؤنس اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔پنشن میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button