محکمہ خزانہ پنجاب نے نصیر احمد ناصر کو ڈائریکٹر آڈٹ ایم سی ایل کا اضافی چارج دے دیا

محکمہ خزانہ پنجاب نے نصیر احمد ناصر کو ڈائریکٹر آڈٹ ایم سی ایل کا اضافی چارج دے دیا ہے۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کےمطابق

نصیر احمد ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)، جو اس وقت ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آڈٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی، لاہور کے طور پر تعینات ہیں، کو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آڈٹ (BS-19)، میٹروپولیٹن کارپوریشن، کی خالی آسامی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمٰی لاہور میں ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آڈٹ کی سیٹ خالی ہونے کے باعث افسران اور ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن نہیں مل رہی تھی۔یوٹیلیٹی بلز اور دیگر ادائیگیاں بھی نہیں ہو رہی تھیں۔ملازمین سراپا احتجاج تھے۔جنھیں ہفتہ تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ایم سی ایل کی تمام ملازمین تنظیموں نے اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کیا جس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ ایم سی ایل نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف، وزیر خزانہ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان سواتی کا شکریہ ادا کیا ہے اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر سے کل تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button