چیف سیکرٹری پنجاب کا ای بز پورٹل پر 15روز سے زائد زیر التوء درخواستوں کانوٹس،محکمہ بلدیات،ہاؤسنگ،ایل ڈی اے اور فوڈ اتھارٹی سے جواب طلب

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا ای بز پورٹل پر 15روز سے زائد زیر التوء درخواستوں کانوٹس، رپورٹ طلب کر لی۔ ای بز پورٹل کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔32درخواستیں مقررہ وقت کے بعد بھی زیر التواء پائی گئیں۔محکمہ بلدیات، ہاؤسنگ، ایل ڈی اے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو متعلقہ افسران سے جواب طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ محکمے تاخیر کے ذمہ دار افسران سے وضاحت طلب کر کے رپورٹ بھجوائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کی گھر بیٹھے خدمات تک آسان آن لائن رسائی کیلئے ای بز پورٹل کا آغاز کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ پورٹل کی افادیت کا معیار یہ ہے کہ دفاتر کے چکر لگائے بغیر منظوری کا عمل زیادہ سے زیادہ 15روز کے اندر مکمل ہو۔ کسی بھی قسم کی تاخیر خدمات کی فراہمی کے عمل کو تیز، سہل اور شفاف بنانے کے وعدے کی نفی ہے۔

جواب دیں

Back to top button