وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی صورت قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے۔ بلوچستان کے عوام ماضی میں بھی اپنی فوج کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہمیں ایسے تمام بیانیوں کو ترک کرنا ہوگا جو ریاست کو کمزور کرنے کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ممنوعہ جماعت کے خلاف پابندی لگانا وفاق کی ذمہ داری ہے، اور اگر اس حوالے سے ہماری رائے طلب کی گئی تو صوبائی کابینہ سے مشاورت کی جائے گی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا تاہم ریاست نے ہمیشہ مفاہمت کا دروازہ کھلا رکھا ہے جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس آنا چاہتے ہیں انہیں راستہ دیا جائے گا تقریباً ایک سو کے قریب عسکریت پسندوں نے ڈیرہ بگٹی میں حکومتِ پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2018-19 میں بھی یہی افراد پہاڑوں کا رخ کر گئے تھے آج وہ دوبارہ واپس آئے ہیں اور ریاست نے انہیں کھلے دل سے قبول کیا ہے عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت مسلسل شہرت کے بیانیے پر سیاست کر رہی ہے تاہم ضمنی انتخابات میں اس بیانیے کی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہمیں بطور قوم اپنے رویوں پر غور کرنا ہوگا اور ریاست مخالف بیانیوں سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست، مسلح افواج اور قومی قیادت کے خلاف ایک منظم بیانیہ تشکیل دیا گیا یہ تاثر بھی پھیلایا گیا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر طاقت کا استعمال ہو رہا ہے حالانکہ صوبے میں کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا بلکہ صرف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس وقت گورننس اور ترقیاتی سہولیات کی فوری ضرورت ہے بہتر یہی ہے کہ صوبائی حکومت اپنے عوام کے حقوق کے لیے وفاق سے بامعنی مکالمہ کرے انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی وہ مکمل توثیق کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے سوال اٹھایا کہ کیا دہشت گردوں کو اسلام آباد تک پہنچنے کی اجازت دے دی جائے؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی میرے دوست ہیں لیکن صوبے کے عوام کو اس وقت امن، استحکام اور مضبوط گورننس کی اشد ضرورت ہے مسلسل سیاسی محاذ آرائی ترقی کے عمل کو متاثر کرتی ہے لہٰذا اس سے اجتناب ضروری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق بلوچستان کی کارکردگی ڈیجیٹل فنانشل سسٹمز میں سرفہرست رہی صوبے کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کارکردگی محنت، موثر پالیسیوں اور شفافیت کا نتیجہ ہے موجودہ حکومت میں میں 3200 غیر فعال اسکول کھلنے سے تعلیمی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی جبکہ 17 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی بلوچستان حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اسپتالوں کا قیام عوام کو بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے صوبے میں سماجی شمولیت بڑھنے سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا اور حکومتی کارکردگی بہتر ہوئی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میری رائے ہے کہ خیبرپختونخوا کی قیادت کو محاذ آرائی چھوڑ کر اپنے اصل عوامی فرائض پر توجہ دینی چاہیے، پریس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی بھی موجود تھے
Read Next
3 دن ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
Related Articles
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026


